سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی سے لاء انصاف فورم کے وفد کی ملاقات ، وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

جمعرات 26 فروری 2015 22:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) لاء انصاف فورم کے ایک وفد نے سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرسے ملاقات کی اس موقع پر وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی بھی موجود تھے وفد میں احمد علی ایڈوکیٹ ، نعیم خان ایڈوکیٹ اور کامران خان ایڈوکیٹ شامل تھے وفد نے سپیکر اسدقیصر کو وکلاء برادری کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا جس پر سپیکر اسدقیصر اور وزیر قانون امیتاز شاہد قریشی نے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی وفد نے سپیکر اسد قیصر اور وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :