پیپلز پارٹی غریب عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، عوام پیپلز پارٹی کی طرز سیاست اور پالیسیوں سے مطمئن ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو بری طرح شکست دیں گے،

پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان کا پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب

جمعرات 26 فروری 2015 22:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) پیپلز پارٹی غریب عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی عوام پیپلز پارٹی کی طرز سیاست اور پالیسیوں سے مطمئن ہیں بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو بری طرح شکست دیں گے، عوام کے فلاح و بہبود کی جنگ جاری رکھے گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے رہنماوٴں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اْنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کریں گی صوبائی حکومت کی نااہلی اور غیر سنجیدہ پالیسیوں اور خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل چکی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے امن و امان کے قیام ،بجلی و گیس ،بے روزگاری،پسماندگی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں اْٹھارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے کہا کہ خوفزدہ قوتیں عوام سے کے دلوں سے ذوالفقارعلی بھٹو اور بی بی شہید کی محبت ختم نہیں کر سکتیں بلاول بھٹو زرداری کے سیاست میں قدم رکھنے سے ملکی سیاست کا رْخ بدل دے گاکیونکہ پھر گھر گھر سے بھٹو اور بی بی شہید کے جیالے نکلیں گے اور ثابت ہو جائیگا کہ وفاق کی علامت پیپلز پارٹی عوام میں کس قدر مقبول ہے ا ور چاروں صوبوں کی زنجیر صرف پیپلز پارٹی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر محبت کے گلستان کی ابیاری کی ہے۔