ضلع پشاور کے سیکنڈری سکول کی خواتین ٹیچرزکی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 22:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) ضلع پشاور کے سیکنڈری سکول کی خواتین ٹیچرزکی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کرد یاگیا ہے جس کے لیے مہر انگیز ارم ضلعی صدر ، نائب صدر رفعت یاسمین ، جنرل سیکرٹری ساجدہ بانو ، فنانس سیکرٹری فرزانہ اربا ب کو متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے اراکین کا باقاعدہ انتخاب ای ڈی او آفس کے سٹی سرکل میں تمام مڈل سکولز کی ہیڈمسٹریس ، ایس ایس ٹی اور اے ڈی اوز کی موجودگی میں کیا گیا۔

اس موقع پر نومنتحب صدروصوبائی کمشنر جونیئر گائیڈ و ہیڈ مسٹریس گل بیلہ ، مہار انگیز ارم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکنڈری سکول ٹیچرز کے لیے ٹایم سکیل معمہ بن گیا ہے اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا کی پندرہ ہزار ایس ایس ٹی ٹائم سکیل سے محروم ہیں اور ایس ایس ٹی کو سولہ گریڈ پر دس سال گزرنے کے بعد سترہ (بی) سکیل د یا جاتا ہے اور پھر وہ سترہ (بی) پر ہی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو جاتی ہیں ان کو ریگولر سکیل بھی نہیں ملتا ۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی کی متفقہ قرارداد کی منظوری کے باوجود ٹائم سکیل کا اعلامیہ جاری نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایس ایس ٹی نے مل کر اس ایسوسی ایشن کو تشکیل دیا ہے اور یہ ایسوسی ایشن تمام ایس ایس ٹی کے حقوق اور مسائل حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے لہٰذا تمام ایس ایس ٹی اس پر اعتماد کریں تاکہ ہم اپنے مسئلہ کو لے کر دوبارہ اسمبلی میں پیش کریں چار درجاتی فارمولہ کو مد نظر رکھتے ہوئے گریڈ سولہ پر دس سال گزارنے پر ریگولر گریڈ سترہ دیا جائے چار سال گزارنے پر اٹھارہ اور چار سال مزید گزارنے پر انیس گریڈ دیا جائے جبکہ تمام ایس ایس ٹی کو سترہ (بی) میں ہی چودہ ، سولہ ، اٹھارہ سال رکھا جاتا ہے جو کہ ظلم ہے اور ان کی سینیارٹی کو یہ عمل مسمار کرتا ہے ۔

گریڈ ستارہ ریگولر دینے پر ہیڈ مسٹریس بننے کی شرط کو ختم کیا جائے جو ایس ایس تی جس سکول میں کام کر رہی ہے اسی میں اسکو گریڈ سترہ اور اٹھارہ دیا جائے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ قرار داد کو بلوچستان صوبے کی طرز پر ٹائم سکیل اور سروس سٹرکچر دیا جائے اور ٹائم سکیل پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :