سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختص کئے گئے فنڈز کے استعمال کے عمل کو تیز کیا جائے، موجودہ حکومت نے اب تک کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا ، زیادہ تر سرکاری محکموں نے ترقیاتی بجٹ کا قلیل حصہ صرف کیا ہے،
قومی وطن پارٹی کے صوبائی چےئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤکی وفود سے بات چیت
جمعرات 26 فروری 2015 22:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چےئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤنے خیبر پختونخوا حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختص کئے گئے فنڈز کے استعمال کے عمل کو تیز کیا جائے۔وطن کور پشاور میں مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پچھلے مالی سال کی طرح امسال بھی ترقیاتی فنڈ زضائع ہوجائے گا۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اب تک کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا اور زیادہ تر سرکاری محکموں نے ترقیاتی بجٹ کا قلیل حصہ صرف کیا ہے ۔انھوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو ایفا نہیں کیا اور وہ گزشتہ دو سال میں کسی بھی شعبہ میں بہتری لانے میں ناکام رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کیلئے خالی خولی نعروں سے عوام کو گمراہ کیااور ا ن کی فلاح ہ بہبود کے لئے کوئی عملی کام نہیں کیا۔
سکندرشیرپاؤ نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی ترقی اور خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں اور وہ صرف اقتدار کے مزے لوٹنے میں مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پی ٹی آئی نے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے ان کی محرومیوں اورمشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کاشغرہ اہداری منصوبہ میں تبدیلی کی کسی کو اجازت نہیں دے گی کیونکہ اس منصوبے میں تبدیلی سے پختونوں کی محرومیوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.