شبقدر بازاراور گردنواح میں غیر رجسٹرڈ میڈیکل لیبارٹریزکی بھر مار ،اہل علاقہ کا صوبائی حکومت سے کاروائی کر نے کا مطالبہ

جمعرات 26 فروری 2015 22:42

شبقد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء )شبقدر بازاراور گردنواح میں غیر رجسٹرڈ میڈیکل لیبارٹریزکی بھر مار اھل علاقہ کا صوبائی حکومت سے کاروئی کر نے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار اور گرد نواح میں غیر رجسٹرڈاور غیر تر بیت یا فتہ میڈیکل لیبارٹریز اور ٹیکنیشن نے عوام کی زند گیوں سے کھیلنے شروع کیا ہے، اکثر غیر رجسٹرڈ اور غیر تربیت یا فتہ ٹیکنیشنوں کی وجہ سے لیبارٹری رپورٹ کے نتایج غلط ہونے کی وجہ سے مریض کو مزید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ، جس پر علاقہ عوام نے صوبائی وزیر صحت سے پوری کاروئی کر نے کا مطا لبہ کیا۔