ڈپٹی ڈائریکٹر پری کوالیفی کیشن اینڈ رجسٹریشن ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پشاورگریڈ 19میں چیف ڈرگ انسپکٹر پشاور ریجن تعینات

جمعرات 26 فروری 2015 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) ڈپٹی ڈائریکٹر پری کوالیفی کیشن اینڈ رجسٹریشن ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پشاور خیبر پختونخوادل نواز خان کو گریڈ 19میں ترقی دیکر چیف ڈرگ انسپکٹر پشاور ریجن تعینات کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا ہے۔ اسی طرح سینئر ڈرگ انسپکٹر ڈی آئی خان اکبر خان کو گریڈ 19میں ترقی دیکر چیف ڈرگ انسپکٹر ڈی آئی خان ریجن اور سینئر ڈرگ انسپکٹر بنوں محمد علی کو گریڈ 19میں ترقی دیکر چیف ڈرگ انسپکٹر بنوں ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :