Live Updates

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا ضمیر کوئی نہیں خرید سکتا، پارٹی قیادت او ر ا راکین اسمبلی متحد ہیں، سینٹ الیکشن میں پارٹی کے امیداروان کو کامیاب کرائینگے،

رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چےئرمین مردان افتخار علی مشوانی کی وفد سے گفتگو

جمعرات 26 فروری 2015 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چےئرمین مردان افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا ضمیر کوئی خرید نہیں سکتا، پارٹی قیادت او ر ا راکین اسمبلی سب متحد ہے، سینٹ الیکشن میں پارٹی کے امیداروان کو کامیاب کرائینگے۔ ووٹ تحریک انصاف پارٹی اور عوام کی ایک امانت ہے۔پارٹی قائد عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ادریس خٹک ، رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات فضل الٰہی اور اُمیدوار برائے ٹیکنوکریٹ سیٹ نعمان وزیر اور محسن عزیز بھی موجود تھے۔ افتخارعلی مشوانی اور دیگر نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کرتی ہے، اپنے قائد عمران خان اور پارٹی قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہے۔افتخار علی مشوانی نے وفد کو یقین دلایا۔کہ سنٹرل کمیٹی اور چےئرمین عمران خان نے جن اُمیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اُن کو نہ صرف ووٹ دینگے۔بلکہ کامیابی کیلئے بھرپور کوشش بھی کریگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات