خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدرکی خیبر پختونخوا کی معاشی،اقتصادی اور سماجی شعبوں میں خوشحالی اور بحالی سے متعلق مشاورتی سیشن میں شرکت

جمعرات 26 فروری 2015 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر حاجی اقبال خان نے گذشتہ روزپشاور کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کی معاشی  اقتصادی اور سماجی شعبوں میں خوشحالی اور بحالی سے متعلق مشاورتی سیشن میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اعلیٰ حکومتی افسران اور صنعت و تجارت سمیت یونیورسٹیز اور دیگر صوبائی اور وفاقی محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید ظفر علی شاہ نے ری کلیمنگ پراسپیریٹی ان خیبر پختونخوا (reclaiming prosperity in khyber pakhtunkhwa) سے متعلق ملٹی میڈیا پریذنٹیشن پیش کی جس میں خیبر پختونخوا کی ترقی میں درپیش چیلنجز  مجوزہ گروتھ فریم ورک  اربنائزیشن  ریجنل ٹریڈ  ریمٹنس  مینوفیکچرنگ  کنسٹرکشن  ایگریکلچرل اور لائیو سٹاک  مائننگ  ٹورازم  کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس  انرجی  ٹرانسپورٹ  رول آف لاء  ای گورننس  سکلڈ ڈویلپمنٹ  ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اور ریونیو موبلائزیشن سے متعلق نکات شامل تھے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا چیمبر کے نائب صدر حاجی اقبال خان نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ری کلیمنگ پراسپیریٹی ان خیبر پختونخوا سے متعلق سٹڈی کو اطمینان بخش قرار دیا اور کہا کہ صنعت و تجارت کے حوالے سے پالیسیوں کی تشکیل سے قبل خیبر پختونخوا چیمبر کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کی باہمی مشاورت سے پالیسیاں مرتب کی جائیں تاکہ اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :