صوابی، رکشے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیو ر جاں بحق، سواریاں بال بال بچ گئیں

جمعرات 26 فروری 2015 22:14

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) بیکا چھوٹا لاہور روڈ پر رکشے پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے رکشہ ڈرائیو ر جاں بحق جب کہ دیگر سواریاں بال بال بچ گئے جب کہ اس واقعہ کے خلاف جمعرات کی صبح گاؤں بیکا اور علاقے کے عوام نے بطور احتجاج بیکا شاخ کے مقام پر صوابی جہانگیرہ روڈ کو تین گھنٹے تک بند رکھا تاہم ایس پی انوسٹی گیشن صوابی اظہار خان نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر نے کا یقین دلایا جس پر وہ پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

(جاری ہے)

امجد خان سکنہ بیکا نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی محمد علی بحرین جانے کے لئے پشاور پی آئی اے آفس سے ٹکٹ لاکر واپس گاؤں آرہے تھے لیکن رات کی وجہ سے بیکا شاخ پر گاڑیاں موجود نہ ہونے پر اس نے گاؤں سے جانے کے لئے گاڑی لانے کے لئے فون کیا جس پر ہم گاؤں بیکا سے رکشہ بکنگ پر لے کر چھوٹا لاہور شاخ پہنچے اور جب مانکی کے حدود میں پہنچے تو بیکا روڈ پر نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیو عبدالرازق ولد شمشیر موقع پر جاں بحق جب کہ وہ معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے ۔ چھوٹا لاہور پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :