عدالت نظریہ ضرورت کے تحت حکومت کو گھر بھیج دے : پرویز مشرف
جمعرات 26 فروری 2015 22:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نہیں چلا سکتے اس لیے انہیں چاہیئے کہ وہ مستعفی ہو جائیں جبکہ اگر الیکشن 2013 ءمیں دھاندلی ثابت ہو جائے تو عدالت کو چاہیئے کہ وہ اس حکومت کو فارغ کر دے۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اس وقت نظریہ ضرورت کو لاگو کرنے کی ضرورت ہے جبکہ وقت کی ضرورت ہے کہ عدالت اس کا استعمال کرتے ہوئے حکومت کو گھر بھیج دے۔
ملک کے نظام کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے خرچ کر کے اسمبلی کا ممبر بننے والے اراکین ممبر بنتے ہی اربوں بنانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔اسی لیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے صدارتی نظام حکومت بہتر ہے اس لیے اسی نظام کو لاگو کرنا چاہیئے۔(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سولو فلائیٹ کا کوئی مستقبل نہیں ہے اس لیے ان کو چاہیئے کہ وہ اکیلے جدوجہد کرنے کی بجائے سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
اپنے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ القائدہ کے سب سے زیادہ لوگوں کو ان کے دور میں گرفتار کیا گیا جبکہ ملا عمر کے کوئٹہ میں موجودگی کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، جبکہ ملا عمر کوئٹہ میں موجود نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے حالات خراب کیے تھے جبکہ ملا فضل اللہ نے سکولوں کو آگ لگانے سمیت لوگوں کے گلے بھی کاٹے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات ہیں جبکہ ان کی موجودہ پولیسیوں سے مکمل اتفاق بھی کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.