نواز شریف کے تاریخی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں خراب حالات کے باوجود عوام خوش اور ترقی کا عمل جاری ہے ، کامران خان

جمعرات 26 فروری 2015 22:05

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سرزمین خان ،یوتھ ونگ کے صدر اور کو آر ڈی نیٹر وزیر اعظم بز نِس یوتھ لون سکیم کامران خان نے کہاہے کہ پاکستان کو مسلم لیگ نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے ،ہمارے آبا ء و اجداء نے جان کے نذرانے دیکر جام شہادت نوش کرکے اسلامی جمہوریہ پاکستان بنایا جس کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہم تن من کے قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔

نواز شریف کے تاریخی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں خراب حالات کے باوجود عوام خوش اور ترقی کا عمل جاری ہے ،پٹرولیم مصنوعات میں پچاس روپے فی لیٹر کمی کرکے وفاقی حکومت نے عوام کے دل جیت لئے ہیں ،دھرنوں سے جھوٹ بولنے والو ں اور تبدیلی کے نعرے لگانے والے ناکام ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے برکلے نوریزئی میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے درجنوں خاندانوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر فریدون ،مستمین خان ،سارجن خان ،منتظر خان ،شیر علی خان ،تاجمین،مشیر ،کامل خان ،ماجد،احسان علی ،محمد اسلام،عظمت ،سجاد ،جنید ،حسین نے اپنے دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرکے اپنے گھروں پر سبز جھنڈے لہرا دئے ۔اجتماع سے ہمیش حمید ،محمد سید ،زرنوش خان ،بخت مند خان ،متین باچا نے بھی خطاب کیا ۔سرزمین خان نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن بہتر پالیسیوں کی وجہ سے کامیابیاں حاصل کریں گے ۔مسلم لیگ ن کو ضلع کے سب سے بڑی سیاسی قوت بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ مسلملیگ ن غریب عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔اور اصل تبدیلی مسلم لیگ ن ہی لاکر ثابت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :