مردان،محکمہ تعلیم زنانہ کے زیر اہتمام ایس ایس ٹی پوسٹوں کے لئے این ٹی ایس ٹسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کل ہوں گے

جمعرات 26 فروری 2015 21:59

مردان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) محکمہ تعلیم زنانہ کے زیر اہتمام ایس ایس ٹی پوسٹوں کے لئے این ٹی ایس ٹسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کل ہوں گے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) دلشاد بیگم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ ہر سکول میں ٹاپ ٹین نمبر پرآنے والے جن امیدواروں نے این ٹی ایس ٹسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے ان کے انٹرویوز کل بروزہفتہ 28فروری کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1نزد ٹاوٴن ہال مردان میں ہوں گے تمام امیدواروں سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے اوریجنل اسناد کے ساتھ صبح ساڑھے نو بجے مذکورہ سکول پہنچ جائیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مزید معلومات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ ) سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :