بٹگرام،بالائی علاقوں میں برفباری، موسم مزیدسرد ہوگیا ،مضافاتی علاقوں کی رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند

جمعرات 26 فروری 2015 21:51

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث موسم سرد ہوگیا ،مضافاتی علاقوں کی رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئیں تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام میں پیر ،منگل اور بدھ کے روز مسلسل بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے تحصیل بٹگرام اور تحصیل آلائی کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث مقامی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے موسم سرد ہونے کے ساتھ ہی ایک بار پھر بٹگرام میں گرم ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوں سے سیاحوں نے سرد موسم اور برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے بٹگرام کا رخ کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :