ضلع ھنگو اور اورکزئی ایجنسی میں محکمہ صحت کے پاس ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین ناپید ہونے سے مہلک امر اض کے شکار سینکڑوں مریض ایچ سی وی کے علاج سے محروم، موذی مرض کا وبائی شکل اختیار کرنے کا خدشہ

جمعرات 26 فروری 2015 21:50

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) ضلع ھنگو اور اورکزئی ایجنسی میں صحت کے محکموں کے پاس ہیپاٹائٹس سی (ایچ سی وی)کے ویکسین ناپید اس مہلک امر اض کے شکار سینکڑوں مریض ایچ سی وی کے علاج سے محروم ،ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے اس موذی مرض کا وبائی شکل اختیار کرنے کا خدشہ ھنگو میں 250جبکہ اورکزئی ایجنسی میں 35مریض ایچ سی وی ویکسینیشن کے منتظر ،تفصیلات کے مطابق ایک سروے کے دوران ھنگو اور اورکزئی ایجنسی کے عوامی حلقوں نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ ضلع ھنگو اور اورکزئی ایجنسی میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں میں بدتریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ اورکزئی ایجنسی اور ھنگو کے صحت کے محکمے اس مرض کے روک تھا م میں ناکام نظر اتے ہیں کیونکہ محکمہ صحت اورکزئی اور محکمہ صحت ھنگو میں گزشتہ کئی ماہ سے ایچ سی وی کے ویکسین ناپید ہونے کے باعث اس مرض کے شکار سینکڑوں مریض دربدر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اس حوالے سے محکمہ صحت اورکزئی اور ھنگو کے ذرائع نے بتایا کہ ھنگو میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت ایک سال کے دوران ایچ سی وی کے مرض میں مبتلا 225مریضو ں جبکہ اورکزئی ایجنسی میں 442مریضوں کے مفت علاج کا مرحلہ مکمل کیا گیا ہے مگر اس کے باوجود ھنگو میں 250اور اورکزئی ایجنسی میں 35مریض ایچ سی وی کے ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے ویٹنگ لیسٹ پر ہے اس کی بڑی وجہ ویکسینیشن کے ناپیدی ہے اس حوالے سے ہم نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے پی کے اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا سے بار بار ایچ سی وی کے ویکسینوں کا ڈیمانڈ کیاگیا ہے مگر اس کے باوجود ھنگو اور اورکزئی ایجنسی کے صحت کے محکموں کو ویکسین فراہم نہیں کئے گئے ہیں جب ویکسین میسر ہوں گے تو ہم ویٹنگ لیسٹ میں موجود مریضوں کا مفت علاج کریں گے ،یاد رہے کہ اورکزئی ایجنسی اور ھنگو میں ایچ سی وی کے سینکڑون مریض ویکسین نہ ہونے کے باعث قابل رحم حالت میں پڑیں ہیں اور بروقت علاج و معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں میں ایچ سی وی وائرس ہائی لیول تک پہنچ گیا ہے جس سے اس مرض میں مبتلا مریضوں کا کسی بھی وقت موت واقع ہو سکتی ہے اور کزئی ایجنسی اور ھنگو کے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیکر ویکسین فراہم کریں بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

۔