صوبائی حکومت کی جانب سے اپیکس کمیٹی کے قیام کے نوٹیفکیشن کو روکنا تشویش ناک ہے ، مفتی عبدالقادر جعفر

جمعرات 26 فروری 2015 21:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) اسلامی یکجہتی کونسل سندھ کے اراکین مفتی عبدالقادر جعفر ،قاری سجاد تنولی ، علامہ عبدالخالق فریدی،پیر عبدالماجد نقشبندی ،قاری اسماعیل چوہدری ، مولانا عبدالرزاق ہزاروی، علامہ تاج محمد مکی، حافظ محمد سلفی نے جامعہ ستاریہ میں اجلاس کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آج مقامی اخبار کی خبرتشویش ناک ہے اپیکس کمیٹی کے قیام کے نوٹیفکیشن کو روکنا صوبائی حکومت کی جانب سے تشویش ناک ہے ۔

(جاری ہے)

سیاستدان اپنے کرپشن اور ذاتی مفادات اور سیاسی ومذہبی دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپیکس کمیٹی کے ذریعے اپنے معاملات چلانا نہیں چاہتے ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اسلامی یکجہتی کونسل گذارش کرتی ہے کہ سیاستدانوں کو اپیکس کمیٹی کے لئے انتظامی اور سیاسی امور کے معاملات چلانے کے لئے حکم صادر کریں اور غریب عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیکس کمیٹی کو چاروں صوبوں انتظامی معاملات اور آپریشن کی نگرانی اپیکس کمیٹی کے ذریعہ کی جائے تاکہ چاروں صوبوں کی عوام امن وسکون کا سانس لیں۔ آخر میں جنرل راحیل شریف کی والدہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔