سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن ملازمین کا 4ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف حیدرآباد میں یونین آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 26 فروری 2015 21:30

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن ملازمین نے 4ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف حیدرآباد میں یونین آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا‘ یونین کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد جمن چنہ اور نور محمد کھوسو نے میڈیا کو بتایا کہ مہنگائی کے دور میں ملازمین کو 4ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت ہے اورملازمین شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں،انہوں نے کہاکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بارہا احتجاج اور متعلقہ ذمہ دار افسران کو یاد دہانی کرائی ہے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے ،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین کو فی الفور چار ماہ کی تنخواہ دلوانے کے لئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر محنت کش وزیر صنعت کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :