اسد عمر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس 2 مارچ کو طلب

جمعرات 26 فروری 2015 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے ارکان کی ریکوزیشن پر کمیٹی چیئرمین نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری کیلئے کمیٹی کا اجلاس 2 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا، ارکان کا موقف ہے کہ اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کے معاملات میں عدم دلچسپی کی وجہ سے طویل عرصے سے کمیٹی کا اجلاس منعقد نہیں ہو سکا، ان کی جگہ کسی دوسرے رکن کو یہ عہدہ سونپا جائے تا کہ کمیٹی اپنے کام جاری رکھ سکے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسد عمر پی ٹی آئی کے دیگر ارکان کی طرح قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکے ہیں تاہم سپیکر کی ان کے استعفے منظوری نہیں کئے ہیں۔