سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ

جمعرات 26 فروری 2015 21:12

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز پاک افغان بارڈر تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سوات اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 131 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز پاک افغان بارڈر کا علاقہ تھا۔

متعلقہ عنوان :