پنجاب پیرامیڈیکس الائنس کا آئندہ کی حکمتِ عملی کے لئے اہم اجلاس،

حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کرتے ہوئے تمام پہلوؤں کو مدِ نظر رکھا جائے گا‘ شعیب انور چوہدری

جمعرات 26 فروری 2015 21:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس لاہور کا اہم اجلاس صوبائی چیئر ملک منیر احمد کی زیرِ صدارت ہوا ۔ اجلاس میں صدر لاہور عاشق غوث، شعیب انور چوہدری ضلعی آرگنائزر لاہور، سید وسیم الحسن صدر سر گنگا رام، طلعت سجاد صدر جناح ہسپتال، ریاض اسلم بلوچ ، صدر میو ہسپتال ملک محمد وسیم ، صدر پی آئی سی حافظ دلاور حسین محمد اکبر ، شفیق الرحمن، ساجد عمرو دیگر ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام عہدیداران نے گذشتہ روز ہونے والی احتجاجی ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ حکومتی نمائندوں سے ہونے والے مذاکرات کے بعد آئندہ کی ہونے والی میٹنگ کے لئے بھی جامعہ حکمتِ عملی مرتب کی گئی۔ لاہور کے تمام عہدیداران نے اپنی اپنی رائے سے صوبائی چیئر مین اور کمیٹی ممبران کو آگا کیا۔

(جاری ہے)

اور اپنی اپنی سفارشات بھی پیش کیں۔

اس موقع پر صوبائی چیئر مین ملک منیر احمد کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب بھر کے پیرا میڈیکس (الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز) اور ملازمیں محکمہ صحت ( گریڈ 1 تا 17) کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کی بھر پور کوشش ہو گی کہ پیرا میڈیکس (الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز) اور ملازمیں محکمہ صحت ( گریڈ 1 تا 17) کا کوئی بھی ملازم محروم نہ رہے۔ اور تمام ملازمین کو ان کا حق ملے۔ اس موقع پر تمام عہدیداران نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ ملازمین کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے اپنے تمام تر توانائیاں برؤے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :