بااثر افرادنے ریلوے قبرستان میں بھی تجاوزات قائم کرلیں‘ ذرائع

جمعرات 26 فروری 2015 20:39

بااثر افرادنے ریلوے قبرستان میں بھی تجاوزات قائم کرلیں‘ ذرائع

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) بااثر افرادنے ریلوے قبرستان میں بھی تجاوزات قائم کرلیں ۔ذرائع کے مطابق مرنے سے قبل قبروں کی جگہ مخصوص کرکے قبضے کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ بااثر افراد نے قبرستان میں نامعلوم پیروں اور بابوں کے نام سے دربار بنا کر ڈیرے بنا رکھے ہیں جہاں ہر وقت نشئی افراد بیٹھے رہتے ہیں ۔قبرستان میں پہلے ہی دفنانے کیلئے جگہ کم ہے ۔ ریلوے قبرستان میں موجود نام نہاد پیروں کے دربارجرائم پیشہ افراد کی آماجگاہوں کا روپ دھار چکے ہیں ۔جویہاں سے نکل کر ارد گرد کے علاقوں میں وارداتیں کرتے ہیں ۔اہل علاقہ نے تشویش ناک صورت حال کی اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :