Live Updates

پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم آج چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کریگی،

کارکن ضلعی آفس میں سہہ پہر 4 بجے شاندرار استقبا ل کریں گے ،تمام ٹاؤنز شرکت کریں گے

جمعرات 26 فروری 2015 20:30

لاوہر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کی تنظیم کی طرف سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ان کے اعزاز میں آج ( جمعہ ) سہہ پہر 4بجے ضلعی آفس گلبرگ میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کرے گی جس میں شہر کے تمام ٹاؤنز کی تنظیمیں اور عہدیداران شرکت کریں گے ضلعی صدر پی ٹی آئی عبدالعلیم خان کی طر ف سے تمام شعبہ جات اور پارٹی عہدیداروں کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں پارٹی کارکن چوہدری محمد سرور کا والہانہ اور پُر جوش استقبال کریں گے جبکہ تقریب کیلئے شعبہ خواتین ،عمران ٹائیگر اور ٹائیگرس فورس اور مختلف ونگز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آ ئی ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے دبئی میں انوسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کے بعدلاہور پہنچتے ہی اس تقریب کے حوالے سے اجلاس منعقد کیااور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد سرور قومی جذبے سے سر شار بے داغ شخصیت ہیں ان کی تحریک انصاف میں شمولیت لائق تحسین ہے پارٹی کارکن اُن کے اعزاز میں یادگار تقریب منعقد کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات