پنجاب نے مزید افغانیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،

صوبے میں مقیم 169911مہاجرین کو31دسمبر 2015 تک ہر صورت واپس جانا ہوگا‘ کمشنر ریاض امیر چوہدری

جمعرات 26 فروری 2015 20:30

پنجاب نے مزید افغانیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پنجاب حکومت نے مزید افغانیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر کے وفاق کے ذریعے افغان حکومت اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کو آگاہ کر دیا ،صوبے میں مقیم افغانیوں کو بھی ہر صورت 31دسمبر 2015 تک صوبہ چھوڑنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ”سیف سٹی “ منصوبے کے تحت صوبے میں مزید افغانیوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے وفاق کے ذریعے افغان حکومت اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس وقت صوبے کے 33شہروں میں 169911افغان مہاجرین مقیم ہیں جن میں سے لاہور میں 9836‘ راولپنڈی میں 33614‘ میانوالی میں 28623اور چکوال میں 25250ہیں ۔ کمشنر ریاض امیر چوہدری کے مطابق مقررہ مدت پر تمام افغان مہاجرین کو 31دسمبر 2015 ء تک صوبہ چھوڑنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :