لینڈ مافیا کو اسکول کے پلے گراؤنڈ سے جلد ازجلد بے دخل کیا جائے ،وائے ایم سی اے سیکنڈری اسکول کے پرنسپل کی گورنرسندھ،وزیراعلیٰ اور دیگرسے اپیل
جمعرات 26 فروری 2015 20:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) ینگ مینز کرسچن ایسوی ایشن (وائے ایم سی اے )سیکنڈری اسکول کے پرنسپل مشتاق مسیح نے گورنر سندھ ،وزیر تعلیم، کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اورکمشنر کراچی سے اپیل کی ہے کہ لینڈ مافیا کو اسکول کے پلے گراؤنڈ سے جلد ازجلد بے دخل کیا جائے اور کاروائی روکوانیوالے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ اسکول کی سیکورٹی کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جاسکے ۔
یہ مطالبہ انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیوس ، عارف،ولیم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔مشتاق مسیح نے کہا کہ 13 جنوری کو سندھ ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق واے ایم سی اے میں بھی ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی تھی اور کیٹرنگ والی گاڑیوں کا داخلہ بھی ممنوع قراردیا گیا جبکہ غیر قانونی طوپر بنائے گئے کچن اور غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا حکم جاری کردیا گیا تھا جس کے بعد گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کمشنر کر اچی کو حکم دیا تھا کہ کاروائی عمل میں لائی جائے جس کے نتیجے میں وائے ایم سی کے بہت سے حصوں کو قبضے سے خالی کرالیاگیا تھا انہوں نے الزام عائد کیا کہ43 رو ز گز رجانے کے باوجود ہمارے مسلسل تقاضا کرنے کے باوجود نہ تو قنات ہٹائی گئی ہیں اور نہ ہی سامان باہر منتقل کیا گیا ہے جبکہ چند روز قبل منہدم کی گئی دیوار کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.