اہلسنت کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو برداشت نہیں کرینگے،سربراہ پاکستان سنی تحریک،

دہشت گردی کو فرغ دینے والے ملاؤ ں کے خلاف اقدامات کی بجائے دہشت گردی کو ناسور کہنے والوں کو نشانہ بنایا جاہاہے،ثروت اعجاز قادری

جمعرات 26 فروری 2015 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہلسنت کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو برداشت نہیں کرینگے ،کراچی سمیت ملک بھر میں اہلسنت کے علماء کرام و رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات اور دہشتگردوں کو سیاسی بنیادوں پر شیلٹر دیا جارہاہے ، پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے اور آپریشن ضرب عضب کی حمایت کو گناہ بنایا جارہا ہے ،جن مساجد و مدارس میں انتہا پسندی کی تقریریں اوردہشتگردی کی تربیت دی جاتی ہے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی حکومت بتائے کہ دہشتگرد ملک کے قانون سے ما وراء ہیں ،اہلسنت کے علماء ورہنماؤں کو فورتھ شیڈول اور لاؤڈ اسپیکر کی آڑ میں مقدمات قائم کرکے گرفتار کیا جارہا ہے ،اہلسنت کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،اہلسنت کے ساتھ ہونیوالی حکومتی زیادتیوں کے خلاف چاروں صوبوں اور مرکزی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے ، تما م ذمہ داران ملک بھر میں اپنے علاقوں ،شہروں ،محلوں میں تنظیم سازی مہم کا آغاز کردیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز اہلسنت پرسیکٹر کنوینر کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،اراکین مرکزی رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت آپریشن دہشت گرودں تک محدود رکھے اگر آپریشن کی آڑ میں اہلسنت کے خلاف کاروائی کا عمل بند نہ ہوا تو احتجاج کا سلسلہ نہیں روکا جا سکے گا ،انہوں نے کہا کہ سنی علماء کرام نے سب سے پہلے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف فتوی جاری کیا سنی عوام تو خود دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اب آپریشن بھی انہی کے خلاف ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ طالبان کی پناہ گاہوں کی بجائے سنی مدارس کا رخ کیوں کیا جارہا ہے ؟سنی مدارس میں دہشت گردی کی نہیں بلکہ عشق رسولﷺ کی تعلیم دی جاتی ہے آج دہشت گردی کو فرغ دینے والے ملاؤ ں کے خلاف اقدامات کی بجائے دہشت گردی کو ناسور کہنے والوں کو نشانہ بنایا جاہاہے ہمارے جید علماء کرام کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت بے بنیاد مقدمات درج اورفورتھ شیڈول میں شامل کیا جارہا ہے جو آپریشن ضرب عضب کو نقصان پہنچانے کے مترادف حکومت کا عمل ہے ، حکومت آپریشن کو مشکوک بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ آباد کا نعرہ ہم مر بھی جائیں تو ہماری نسلیں لگاتی رہیں گی ،جھوٹے مقدمات قیدوبند کی صعوبتیں ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں ،اسلام اور پاکستان کی سربلندی کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کرتے رہینگے۔

متعلقہ عنوان :