ینٹی کرپشن کورٹ نے بدعنوانی کے الزام میں گرفتارڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالوہاب عباسی کو5مارچ تک جیل بھیج دیا

جمعرات 26 فروری 2015 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) اینٹی کرپشن کورٹ نے بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ملزمان ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالوہاب عباسی اور اس کے اسسٹنٹ کو پانچ مارچ تک جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد رشوت ستانی نے ملزم عبدالواہاب عباسی اور اس کے اسسٹنٹ صغیر واسطی کو اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیا اور ملزمان کا ریمانڈ کی استدعا کی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو پانچ مارچ تک جیل بھیج دیا عبدالوہاب عباسی پر سرکاری خزانے کو جعلی بھرتیوں کے زریعے کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :