حکومت سندھ کے ہراچھے عمل کی تائید اور غیر منفقانہ فیصلوں کی مخالفت کی جائیگی ۔سجن یو نین،

یونین رہنماؤں کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی انتظامی فیصلہ قابل عمل نہیں ہو سکتا ۔حکو مت انتظامی فیصلوں میں شریک کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتی ہے ۔سید ذوالفقارشاہ

جمعرات 26 فروری 2015 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) سجن یو نین(سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ حکو مت سندھ کے ہراچھے عمل کی تائید اور غیر منفقانہ فیصلوں کی حمایت کی جائیگی۔

(جاری ہے)

یونین رہنماؤں کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی انتظامی فیصلہ قابل عمل نہیں ہوسکتا لہٰذا اگر حکومت سندھ بلدیاتی اداروں کی بہتریاور انتظامی تبدیلی کرنین کے لیے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے تو پھر یونینوں کواعتماد میں لینا پڑیگاورنہ کبھی بھی ماضی کی طرح مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کی منیجنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈگرین کراچی مہم کو کامیاب بنانے میں ملازمین کا اہم کرداراداکررہے ہیں اگر صوبائی حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیاتو پھر اس مہم کو ناکام بنانے میں صرف چند منٹ لگیں گے اور شہر کو صرف ایک کال پر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کیا جاسکتاہے لہٰذا حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے

متعلقہ عنوان :