زونگ کا بائیو میٹرک تصدیقی عمل کو کامیاب بنانے پر اپنے تمام صارفین کو خراج تحسین

جمعرات 26 فروری 2015 19:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان کی صف اول کی ٹیلی کام کمپنی اور واحد 3G+4G آپریٹر زونگ اپنے ان تمام صارفین کا بے حد ممنون ہے جنہوں نے ملک بھر کے طول و عرض میں جاری سموں کے بائیومیٹرک تصدیقی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قومی سیکورٹی کے معاملے میں ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا۔ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کا بذریعہ بائیومیٹرک تصدیقی عمل اپنے آخری مراحل میں د اخل ہوچکا ہے ۔

یہ مشق اس بات کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگی کہ موبائل سم اپنے اصل مالک کے ہی استعمال میں ہے اور اس کا غلط استعمال نہیں ہورہا۔ نادرا کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 57.6 ملین سمز کی دوبارہ تصدیق ہو چکی ہے اور اس دوران 10 ملین سمز کو بلاک کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

یہ عمل ملک بھر میں موجود موبائل فون صارفین کے تعاون سے ممکن ہوا جنہوں نے بطور ذمہ دار پاکستانی اس پورے عمل کو کامیاب بنایا۔

زونگ اس بارے میں پرُامید ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر، حکومت اورعام عوام مل کر اس قومی سلامتی کے مسئلے کا حل یقینی بنائینگے۔زونگ کے چیف کارپوریٹ سیلز آفیسر (CCSO) اور چیف انفارمیشن آفیسر (CIO) نیاز اے ملک نے کہا کہ یہ کامیابی تمام شراکت داروں کے تعاون اور کاوشوں سے ممکن ہوئی۔ہم سمجھتے ہیں کہ ہر اس شخص کی کاوشوں کو سراہا جانا چاہیے جس نے قومی سلامتی کیلئے شروع کی جانے والی اس مشق کو کامیاب بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کیا۔

اس ضمن میں ابھی بہت کچھ مزید کیے جانے کی گنجائش موجود ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام شراکت داروں کو مزید محنت کرنا ہو گی تاکہ تمام103 ملین صارفین کی سموں کا بائیومیٹرک تصدیقی عمل کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔زونگ پاکستان کا تیز ترین نیٹ ورک ہے اور ہم اپنے معزز صارفین کیلئے بہتری کے عمل کو زور وشور سے جارے رکھیں گے۔زونگ بطور ایک ذمہ دار ٹیلی کام کمپنی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے ساتھ آئندہ بھی بھر پور تعاون جاری رکھے گی اور پی ٹی اے کی جانب سے وضع کردہ قوانین کی پاسداری کرے گی۔