پنگریو،ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے حامیوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی

جمعرات 26 فروری 2015 19:33

پنگریو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پنگریو میں سابق وزیر داخلہ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے حامیوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے حق میں زبردست ریلی نکالی یہ ریلی پنگریو بائی پاس سے شروع ہوئی جو کہ سارے شہر کا گشت کرتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر خطاب کرتے ہوئے مقررین حاجی محمد پناہ ملاح، پیر معشوق علی شاہ قریشی، پوڑھو بھٹی، شاہ جہاں ملاح، مخدوم علی اکبر، کالیا ملاح، وفا اعجاز میمن نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا سچ بول رہے ہیں جس کی انہیں سزا دی جارہی ہے ذوالفقار علی مرزا وہ اکیلے رہنما ہیں جنہوں نے شہروں میں ہو نے والی دہشت گردی اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام کے خلاف نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ اپنے موقف کی خاطر وزارت داخلہ سے بھی مستعفی ہوگئے حالانکہ وہ اس وقت سندھ میں وزیر اعلیٰ سے بھی زیادہ اختیار ات کے حامل تھے ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے صرف عوام کی خاطر وزارت کو نوک پر رکھا بلکہ دہشت گردی کے خلاف بھی ہر فورم پر آواز بلند کی مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور کئی سال روپوشی میں گزارے انہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے نہیں بلکہ سندھ کے مظلوم، بے سہارا اور مسائل کے شکار عوام سے ہو نے والی نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے جو کہ سندھ بھر کے عوام کی آواز بن گئی ہے مگر پیپلز پارٹی کے چند قائدین کو یہ پسند نہیں ہے اور وہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے خلاف مہم چلوا رہے ہیں مگر ان رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا خلق خدا کی آواز بن چکے ہیں اور ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کی زبان میں در اصل سندھ کے عوام ہی بول رہے ہیں مقررین نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا سندھ کے لاکھوں غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ اب ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا اکیلے نہیں لڑیں گے بلکہ سندھ کے لاکھوں عوام بھی اس جنگ میں ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے ساتھ ہیں مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے ہر مشکل گھڑی میں ضلع بدین کے عوام کا ساتھ دیا ہے اور ضلع کے سینکڑوں بے روزگار افراد کو ملازمتیں دی ہیں جبکہ انہوں نے کبھی بھی عوام سے ناطہ نہیں توڑا جبکہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا پر تنقید کر نے والے کمال خان چانگ اور ان کے ساتھی ہمیشہ عوام سے دور رہے ہیں اور ایم این اے منتخب ہو نے کے دو سال بعد بھی کمال خان چانگ کے حلقہ کے عوام ان کی شکل دیکھنے کے لئے ترس رہے ہیں مقررین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا جیسے پارٹی کے دلیر اور سچے سپاہی کو اپنے پاس بلا کر ان کی شکایات سنیں بصورت دیگر سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو زبردست نقصان پہنچے گا کیونکہ موجودہ حالات میں پارٹی کارکن بھی بد دل ہو رہے ہیں اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے حق میں زبردست نعرے بازی کی جبکہ احتجاج کے باعث پنگریو جھڈو اورپنگریو ٹنڈو باگو روڈ تین گھنٹے بند رہی جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گیا

متعلقہ عنوان :