پاکستان ڈس ایبلڈ کر کٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی 20انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز کے آخری میچ میں 17رنز سے ہرا کر کلین سویپ کر لیا
جمعرات 26 فروری 2015 19:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ کر کٹ ایسو سی ایشن ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی 20انٹرنیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز کے آخری میچ میں 17رنز سے ہرا کر کلین سویپ کر لیا ۔ آخری میچ میں پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اورمقررہ 20 اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 164رنز بنا ئے ۔ مطلوب قریشی نے 35 بالز پر 51 رنز بنائے ، اسپنر عبداللہ نے 35رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور نبی اللہ نبی نے 25رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
افغان ڈس ایبلڈ کر کٹ ٹیم نے جارحانہ انداز میں اپنی اننگ شروع کی ۔ اوپنر اشرف نے 58بالز پر 79رنز بنائے اور دوسرے اوپنر عبید اللہ نے 20رنز اسکور کئے اور خانزادہ نے 14 رنز بنا ئے ۔ اچھا آغاذ کرنے کے بعد ٹیم پورے اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا سکی ۔(جاری ہے)
لیفٹ آرم لیگ اسپنر امیر احمد نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں اور فیاض احمد نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
آخر میں انعامات کی تقسیم کا آغاز ہوا اور وننگ ٹرافی پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان حسنین عالم کو دی گئی۔ محمد اشرف اور مطلوب قریشی بہترین پاکستانی کھلاڑی قرار دئے گئے اور محمد اشرف کو مین آف دی میچ کا انعام بھی ملا ۔ دونوں ممالک کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو میڈلز دئے گئے ۔ انعامات اور میڈلز صوبائی اسمبلی میں صوبائی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے دئے ۔ اس میچ اور تقریب میں سابق چیئرمین آباد محسن شیخانی ، موجودہ چیئرمین جنید اشرف تالو ، وائس چیئرمین محمد حنیف میمن آباد کے ریجنل چیئرمین محمد حسن بخشی ، افغان ڈس ایبلٹی کرکٹ ڈپارٹمنٹ کے مینیجر ڈاکٹر عبدالمنان مسعود ، جیو سوپر کے بزنس ہیڈ محمد علی ، پاکستان ڈس ایلبٹی کر کٹ کے صدر سلیم کریم ، پاکستان ڈس ایلبٹی کر کٹ کے اعزازی سیکریٹری امیر الدین انصاری بھی شریک تھے ۔ خواجہ اظہارالحسن نے اس موقع پر کہا کہ سلیم کریم اور ان کی کابینہ مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ آباد اور پی سی بی نے اس سیریز کو کامیابی سے ہمکنار کر نے کے لئے ایک نا قابل فراموش کر دار ادا کیا ۔ انہوں نے مہمان افغانستان ڈس ایبلڈ کر کٹ ٹیم کو خوش آمدید کہا اور کھیل کی تعریف کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
-
بھارتی انتخابات: کانگریس کا ثانیہ مرزا کو حیدر آباد سے ٹکٹ جاری کرنے پر غور
-
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
-
کپتان کی تبدیلی کی افواہیں، بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات
-
ممبئی انڈینز کے نئے کپتان پانڈیا کو شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.