شہر میں گرانفروشی کیخلاف کریک ڈاؤن ، 19افراد گرفتار ، 3کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 839مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر88 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,21,900 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

16افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر19افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے03افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :