لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا،

ایل ایس ای 25انڈیکس9.26پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6041.22پربندہوا

جمعرات 26 فروری 2015 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس9.26پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6041.22پربندہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر85کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔10کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،20کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ55کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل10لاکھ 15ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں پاور سیمنٹ لمیٹڈکے2لاکھ57ہزا رحصص۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے1لاکھ84ہزا ر500حصص۔جبکہ کوہ نور انرجی لمیٹڈکے1لاکھ حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ نیشنل بنک آف پاکستان کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.00روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی کوہ نور انرجی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جن کی قیمت2.40روپے کم ہو گئی۔