ایل ڈی اے نے10 پلاٹ5 کروڑ39لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے

جمعرات 26 فروری 2015 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء )لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام 10 پلاٹ مجموعی طور پر5 کروڑ39لاکھ71ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے ۔ان میں وینس ہاؤسنگ سکیم فیروز پور روڈ کے پانچ رہائشی پلاٹ اور ایل ڈی اے کی سکیموں سبزہ زار اور کیو بلاک ماڈل ٹاؤن توسیعی سکیم میں واقع پانچ کمرشل شامل ہیں ۔وینس ہاؤسنگ سکیم فیروز پور روڈ کے پانچ رہائشی پلاٹ مجموعی طور پرچار کروڑ سات لاکھ 43ہزار روپے میں نیلام ہوئے ‘ سبزہ زار کے تین کمرشل پلاٹ 73لاکھ57ہزار روپے جبکہ ماڈل ٹاؤن توسیعی سکیم کے دو کمرشل پلاٹ 58لاکھ70ہزا ر روپے میں نیلام ہوئے۔

نیلام عام ایل ڈی اے کمیو نٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ معظم رشید‘ اکبر نکئی‘عثمان غنی ‘ ندیم عباس بھنگو اور سلمی سلیمان ‘ڈائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ محمد اسد امیر‘خواجہ توقیر حسن اور محمد محسن بلال اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔

(جاری ہے)

نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند26حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی۔نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں۔نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی ۔