لاہور میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی، بچے کو اغواء کرنے والے کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 26 فروری 2015 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) لاہور میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کر کے بچے کو اغواء کرنے والے کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشتگرد اکرم منصوری ، منور خان اور اقبال فاروقی کے خلاف سی آئی اے پولیس نے لاہور میں کارروائی کی اور انہیں گرفتار کرلیا ان یتنوں ملزمان نے میانوالی سے طالبعلم فہد کو اغواء کرکے ان کے والدین سے چھ کروڑ روپے کا تاوان مانگا تھا جس پربچے کے والدین نے پولیس کومطلع کیا تھا جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :