محنتی افسران و اہلکارلائق تحسین ہیں،سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر،

سینٹ انتخابات کے حوالے سے اسمبلی سیکورٹی اور دیگر امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال

جمعرات 26 فروری 2015 19:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) اسمبلی سیکرٹریٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سٹاف کی ٹریننگ اور تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ محنت ، خلو ص اور دیانتداری سے ہی اداروں کو مظبوط بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری پنجا ب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرنے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اسمبلی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مزید کہا کہ قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رائے ممتاز حسین بابرنے کہا کہ محنتی افسران و اہلکاران لائق تحسین ہیں۔ اس موقع پر سینٹ انتخابات اور موجودہ سیشن کے حوالے سے اسمبلی سیکورٹی اور دیگر امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔