پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن نامزد کردیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کو صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکم پر اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن نامزد کردیا گیا ۔مولانا زاہد محمود قاسمی ممتاز عالم دین خطیب یورپ وایشیاء حضرت مولانا محمد ضیاء القاسمی  صاحبزادے ہیں۔کئی کتابوں کے مصنف ،تحفظ مدارس دینیہ پاکستان کے صدر ،وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) اور پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید ،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ،فضیلة الشیخ مولانا عبد الحفیظ مکی،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،علامہ ایوب صفدر،مولانا عبد الحق مجاہد ،مولانا طارق محمود مدنی،پیر سیف اللہ خالد،حافظ محمد امجد،مولانا عبد الحمید صابری ، مولانانعمان حاشر ،مولانا محمد شفیع قاسمی،علامہ انوارالحق مجاہد،مولانا عمار بلوچ ،مولانا اشفاق پتافی سمیت دیگر مکاتب فکر کے رہنماؤں نے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کی ہے کہ وہ عصر حاضر کے مسائل کے حل کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل میں اپنا بھر پور کردار اداکریں گے

متعلقہ عنوان :