رداعاصم بھی مہنگی ترین سیریل”مورمحل“ کی کاسٹ میں شامل ہوگئی،

ان کا کردار بہت دم دار ہے جس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا کھل کر موقع ملے گا ،رداعاصم

جمعرات 26 فروری 2015 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) معروف چائلڈ سٹار رداعاصم کو بھی پرائیویٹ سیکٹر کی سب سے مہنگی ترین ڈرامہ سیریل مور محل میں کاسٹ کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے لیئے تیار کی جانیوالی ڈرامہ سیریل”مور محل“ جسے اے اینڈ بی پروڈکشنز تیار کررہی ہے اس میں چائلڈ سٹار رداعاصم کو بھی ان کی فنی قابلیت کو دیکھتے ہوئے شامل کرلیا گیاہے ردا عاصم نے گذشتہ روز اس سیریل کو سائن کیا ہے ایک ملاقات کے دوران ردا عاصم نے بتایاکہ انہیں بہت زیادہ خوشی ہے کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر کی سب سے مہنگی ترین ڈرامہ سیریل کا حصہ بننے جارہی ہیں اس میں ان کا کردار بہت دم دار ہے جس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا کھل کر موقع ملے گا اس سیریل کے لیئے ابتک جاناں ملک،فضا علی ،میشا شفیع کوکاسٹ کرلیاگیاہے جبکہ اداکارہ میرا بھی اس میں گیسٹ کریکٹر کرینگی۔

ہدائتکار سرمدسلطان کے مطابق اس سیریل پر تقریباً 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی جس میں مہنگے ترین کالباس اور لوکیشنز استعمال کی جائیگی اس ڈرامے کو سرمد صہبائی نے لکھا ہے ان دنوں اس کی کہانی پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔