جیکب آبادسٹی اور مددگار پولیس کا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 3ڈاکووں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ۔

جمعرات 26 فروری 2015 18:30

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) جیکب آبادسٹی اور مددگار پولیس کا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 3ڈاکووں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مدد گار پولیس نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 3ڈاکووں کو مقابلے کے بعد اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس سلسلے میں سٹی پولیسکے آصف بروہی نے بتایاکہ ہم نے خفیہ اطلاع ملنے پر شہر کے مصروف ترین علاقہ شاہ غازی محلہ میں واردات کے ارادے سے کھڑے تین ڈاکووں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بشیر احمد رند، امجدسولنگی اور بھورل ابڑو کو 2ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا ،انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :