ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل ملک سکندر حیات اعوان نے کہا ہے کہ حج وعمرہ ہماراسب سے بڑا اہم دینی فریضہ ہے اور زائرین حج وعمرہ کے ساتھ فراڈکا کوئی انسان تصوربھی نہیں کرسکتا،حاجی محمد اکرم مغل

جمعرات 26 فروری 2015 17:49

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل ملک سکندر حیات اعوان نے کہا ہے کہ حج وعمرہ ہماراسب سے بڑا اہم دینی فریضہ ہے اور زائرین حج وعمرہ کے ساتھ فراڈکا کوئی انسان تصوربھی نہیں کرسکتا یہ بالواسطہ لوگوں کی محبت دین پر ڈاکہ ہے جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ سستا عمرہ پیکیج نمرہ ٹریول کے مالک حاجی محمد اکرم مغل نے نہ صرف زائرین عمرہ کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے بلکہ اس نے اپنی آخرت بھی تباہ کرلی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی وائس چےئرمین و سربراہ متاثرین سستاہ عمرہ پیکیج ایکشن کمیٹی پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو میں کیا اور کہا کہ ہم اس مسئلے کو مذہبی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور میری پوری ٹیم زائرین عمرہ کو انصاف دلوانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزم اکرم مغل کے ریڈورانٹ جاری کرکے بیرون ملک سے گرفتاری کے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد زائرین عمرہ کو انصاف حاصل ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کی بیوی کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے اور ملزم کی پراپرٹی وبینک اکاؤنٹ بھی سیل ہیں ۔ وفد میں رانا ثناء اللہ انجم،ملک محمد ممتاز،محمد مشتاق،ملک تاج دین ،سکندر گجر ،حکیم عارف رشید و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :