عالمی بینک کا پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر اطمینان کا اظہار ، 2 ارب ڈالر قرضے کی سہولت بحال کردی

جمعرات 26 فروری 2015 17:34

عالمی بینک کا پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر اطمینان کا اظہار ، 2 ارب ..

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) عالمی بینک نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر قرضے کی سہولت بحال کردی ہے،پاکستان یہ قرضہ 2015 سے 2019 کے دوران حا صل کر سکے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود سے گزشتہ روز ملاقات کی، اور پاکستان کے ترقیاتی لائحہ عمل سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راشد بن مسعود نے بتایا کہ پاکستان تین سال کے وقفے کے بعد انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی سہولت حاصل کرنے کا اہل ہو گیا ہے۔ اب پاکستان کے پاس ڈھائی ماہ سے زائد کی درآمدات کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں ، اس سہولت کے تحت پاکستان 2015ء تا 2019ء کے چار سالہ عرصے کے لیے آئی بی آر ڈی سے دو ارب ڈالر مالیت کی فنڈنگ حاصل کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :