رواں مالی سال پہلی ششماہی ؛کے الیکٹرک کا منافع 100فیصدسے زائد اضافے سے 13 ارب 88 کروڑ روپے تک پہنچ گیا
جمعرات 26 فروری 2015 17:30
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کے الیکٹرک نے 13 ارب 88 کروڑ روپے منافع ظاہر کیا ہے جوکہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 100فیصد سے بھی زائد ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک کے ششماہی منافع میں 3 ارب روپے زائد کا منافع چوری، لوڈ ریگولرائزیشن، ایریل، ایوریج اور دیگر مدات میں کی جانے والی اوسط بلنگ کے نام پر ظاہر کیاگیا ہے۔
کے الیکٹرک نے مالی 2014-15 کی پہلی ششماہی کی مالیاتی رپورٹ جاری کردی جس کے تحت ادارے کو پہلی ششماہی میں 13 ارب 88 کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال برائے 2013-14 کی سالانہ رپورٹ میں ہونے والا منافع 12 ارب روپے سے زائد تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران کے الیکٹرک کے صارفین کی تعداد میں صرف 2 فیصد اضافہ ہوا، بجلی کے نرخ میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیاگیا اور نہ ہی بجلی کی پیداواری صلاحیت میں کوئی خاطر خواہ اضافہ ہوا تاہم اس کے باوجود کے الیکٹرک کے منافع میں100فیصد سے زائد اضافہ انتہائی غیر معمولی ہے۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.