کوٹ رادھا کشن میں اینٹوں کے بھٹے میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے مقدمے میں آئی جی پنجاب کی رپورٹ مسترد ،سپر یم کورٹ کا برہمی کا اظہار
جمعرات 26 فروری 2015 17:17
اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں اینٹوں کے بھٹے میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کے مقدمے میں آئی جی پنجاب کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے اور 9 مارچ کو مقدمے کے تفتیشی افسر اور پراسیکیورٹر کو تمام تر ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے یہ حکم جمعرات کو جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے جاری کیا ہے۔
جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس چاہے تو پتھروں کو بھی زبان دے دے اور بڑے بڑے مجرموں کو تھانے طلب کر لے مگر یہاں تو ذمہ داروں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ جبکہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ریاست عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہے جن کا مقدمے میں کوئی مدعی نہ ہو اس کی مدعی ریاست ہوتی ہے۔(جاری ہے)
مسیحی جوڑے کو زندہ جلا دیا گیا اور پولیس 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔
بڑی اچھی بات ہے کہ اتنے ملزمان میں سے صرف پولیس کے دو افسران کو سزا دی گئی۔ انہوں نے یہ ریمارکس گزشتہ روز دیئے ہیں دوران سماعت آئی جی پنجاب کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی اور پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ 6 بجے ہوا اور پولیس 8 بجے پہنچ سکی۔ اہل علاقہ کی پانچ مساجد کے مولویوں نے لاؤڈ سپیکروں پر اعلان کیا کہ مسیحی لوگ نعوذ باللہ قرآن مجید کو جلا دیا ہے اس لئے سب اکٹھے ہو جائیں جس پر بری تعداد میں لوگ اکٹھے ہو گئے جو پولیس کے بس کا روگ نہیں تھے۔ مسیحی جوڑے کے وارث نے بتایا کہ وہ مقامی لوگوں سے خوفزدہ تھے اس لئے خود مدعی بننے کی بجائے انہوں نے پولیس کو مدعی بنایا جس پر جسٹس عظمت نے کہا کہ انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں مدعی ریاست ہے اور ریاست اپنی عوام کے حقوق کی محافظ ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی اور پراسیکیوٹر کو تمام تر ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.