پاکستان چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ تنازعات اور اختلافات میں گر گیا

جمعرات 26 فروری 2015 17:11

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) پاکستان چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ تنازعات اور اختلافات میں گر گیا ہے جس کو وزیراعظم نواز شریف خطہ میں اقتصادی خوشحالی کا منصوبہ قرار دیتے آئے ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق راہداری کاپروجیکٹ چین کے صوبہ ژیانگ میں کاشغر سے شروع ہوکر بلوچستان میں گوادر پر ختم ہوتا ہے اور اس پر اسلام آباد اور چین نے 22مئی 2013ء میں دستخط کئے تھے اس سے مشرقی ایشیا وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان مضبوط روابط استوار ہوں گے اور سارے خطے کو استفادہ پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی جیسی اپوزیشن پارٹیوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ پروجیکٹ کا اصل راستہ تبدیل کررہی ہے جو گوادر (ژوب) سے شروع ہوکر ڈی آئی خان سے ہوتا ہوا کوہاٹ اور کرک کو ملاتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پلاننگ کمیشن کے حکام نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ہے تاہم جب سی پی ای سی کے عہدیداروں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ نئے راستے لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع کو ملانے کیلئے بنائے جارہے ہیں اور یہ راسیت ہزارہ ڈویژن سے بھی نکالے جائینگے ۔ وزیر مواصلات حکیم بلوچ کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو نئی سازشی تھیوری سامنے آسکتی ہے

متعلقہ عنوان :