ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جنرل جیل خانہ جات فیصل آباد سرکل کا سنٹرل جیل میانوالی کا سالانہ دورہ

جمعرات 26 فروری 2015 16:56

میانوالی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جنرل جیل خانہ جات فیصل آباد سرکل عبدالرؤف رانا کا سنٹرل جیل میانوالی کا سالانہ دورہ۔ڈی آئی جی عبدالرؤف رانا نے اپنے دورہ کے موقع پر جیل کے اندر بیرکوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور حوالاتیوں ، قیدیوں اور ملازمین کے مسائل معلوم کئے اور موقع پران کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے بعدازاں انہوں نے جیل کے باغیچہ کا بھی معائنہ کیا اور جیل کے اندرون اور بیرون کے گردونواح سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا عبدالرؤف رانا نے زیر تعمیر ہائی سکیورٹی پریزن جیل میانوالی کا بھی دورہ کیا فنڈز نہ ہونے کی بدولت ہائی سکیوڑٹی سپرویژن جیل میانوالی کی تعمیر عارضی طور پر روکی ہوئی ہے فنڈز جاری ہوتے ہی جیل کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع ہوجائے گا اور 2015کے دوران جیل کی تعمیرمکمل ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپرنٹینڈنٹ جیل ساجد بیگ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو فرخ رشید اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جوڈیشل محمد زمان کے علاوہ دیگرافسران بھی ان کء ہمراہ تھے۔انہوں نے جیل افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام قیدیوں اور حوالاتیوں کو جیل قوانین کے مطابق تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ کسی قسم کی شکایات پیدا نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ نفرت جر م سے ہونی چاہئے انسان سے نہیں لہٰذا جیل کے اندر قیدیوں کی ایسی تربیت کی جائے کہ جب وہ رہا ہو کر جیل سے باہر جائیں تو معاشرہ کے اچھے شہری ثابت ہوں۔

عبدالرو‘ف رانا نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ ہم اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری اور فرض شناسی سے کریں اور اپنے بال بچوں کی پرورش رزق حلال سے کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ رشوت خور افسران اور اہلکار اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ انکی محکمہ جیل خانہ جات میں کوئی جگہ نہ ہوگی۔بعد ازاں وہ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور اور سرگودھا کے سالانہ معانہ کے لئے روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :