پنجاب کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کیلئے ”خادم پنجاب گرین روڈز پروگرام“ شروع کیاگیا ہے‘ ملک محمد اقبال چنٹر

جمعرات 26 فروری 2015 16:56

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کیلئے ”خادم پنجاب گرین روڈز پروگرام“ شروع کیاگیا ہے، رواں مالی سال کے دوران اس پروگرام کیلئے 15ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب گرین روڈز پروگرام“ سے دیہی علاقوں میں سڑکیں بحال ہوں گی جس سے دیہی معیشت ترقی کرے گی۔

دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بہتری کیلئے پروگرام سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور آمدورفت کی تیزرفتار سہولتیں میسر آئیں گی۔ ”خادم پنجاب گرین روڈز پروگرام“ سے تجارتی، معاشی، سماجی اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت بننے والی سڑکوں کی کارپٹنگ ہوگی جبکہ سڑکوں کے اطراف درخت اور پودے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :