وزیر اعظم کا ایکسپو پاکستان میں خطاب کے دوران کراچی کا خصوصی ذکر

جمعرات 26 فروری 2015 16:49

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایکسپو پاکستان کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کراچی کے حالات کا خصوصی ذکر کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ جوانی کے دنوں میں کراچی آتے تو آزادی کے ساتھ گھومتے تھے ،کراچی میں کاروبار عروج پر تھے لیکن اچانک کراچی کو نظر لگ گئی اور کراچی دہشت گردوں ،بھتہ خوروں اور بھتہ مافیا کے قبضے چڑھ گیا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ۔کراچی میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے ہم نے انتہائی اہم اقدامات اٹھا رکھے ہیں ۔کراچی میں کامیابی کے ساتھ آپریشن جاری ہے جس کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے بلکہ پورا کرکے ہی دم لیں گے اور کراچی کو ایک مرتبہ پھر امن کا گہوارہ اور روشنیوں کا شہر بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں ،ڈیڑھ سال قبل کراچی کی رونقوں کو بحال کرنے کے لیے جس آپریشن کا آغاز کیا یہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر شروع کیا گیا اور 2018تک کراچی ایک پرامن شہر بن جائے گا ۔

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایکسپو پاکستان کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کراچی کے حالات کا خصوصی ذکر کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ جوانی کے دنوں میں کراچی آتے تو آزادی کے ساتھ گھومتے تھے ،کراچی میں کاروبار عروج پر تھے لیکن اچانک کراچی کو نظر لگ گئی اور کراچی دہشت گردوں ،بھتہ خوروں اور بھتہ مافیا کے قبضے چڑھ گیا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ۔کراچی میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے ہم نے انتہائی اہم اقدامات اٹھا رکھے ہیں ۔کراچی میں کامیابی کے ساتھ آپریشن جاری ہے جس کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے بلکہ پورا کرکے ہی دم لیں گے اور کراچی کو ایک مرتبہ پھر امن کا گہوارہ اور روشنیوں کا شہر بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں ،ڈیڑھ سال قبل کراچی کی رونقوں کو بحال کرنے کے لیے جس آپریشن کا آغاز کیا یہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر شروع کیا گیا اور 2018تک کراچی ایک پرامن شہر بن جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :