سینئر ملازمین کو نظرانداز کرکے پرموشن کی پوسٹوں پر سیاسی بنیادوں پر تعیناتی عمل میں لائی گئی، محمد عمر جتک

جمعرات 26 فروری 2015 16:07

کوئٹہ(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)آل پاکستان یونائٹیڈایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن کے مرکزی چےئرمین محمد عمر جتک نے اپنے بیان میں ایریگیشن بلوچستان مین سینئر مزدوروں اور ملازمین جو کہ ملازمین کو پروموشن دینے کی بجائے من پسند افراد کو نوازے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیا ہے ماضی میں بھی سینئر ملازمین کو نظرانداز کرکے پرموشن کی پوسٹوں پر سیاسی بنیادوں پر تعیناتی عمل میں لائی گئی جبکہ محکمہ میں سینکڑوں ملازمین اپنے بنیادی حق سے محروم رہے بلوچستان بھر سے محکمہ ایریگیشن کی آسامیوں پر سیاسی افراد اور حکمرانوں کے نام پر غریب عوام کو دھوکہ دینے کیلئے بلایا جارہا ہے جبکہ ان آسامیوں پر پہلا حق محکمہ ایریگیشن میں کام کرنیوالے ملازمین کو پرموشن ہے اسکے بعد ملازمین کو کہا کہ وہ ااس نا انصافی اور محکمہ کے آفیسران کی من مانی کیخلاف متحد ومنظم ملک بھر اور اسلام آباد میں بلوچستان کے ایریگیشن کے مزدوروں کی حق تلفی اور حقوق کی عدم فراہمی کیخلاف آواز بلند کریگی۔