نیو جتوئی: خاتون کے پرس چھیننے والے چور کی خاتون کے ہاتھوں ہی پٹائی

جمعرات 26 فروری 2015 15:48

نیو جتوئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 فروری 2015 ء): نیو جتوئی میں ایک چور نے راہ چلتے خاتون کا پرس چھیننے کی کوشش کی، پرس تو ہاتھ نہ آیا لیکن چور خواتین کے ہتھے چڑ ھ گیا جس کے بعد خواتین نے چور کی ڈنڈوں اور جوتوں سے خوب پٹائی کی اور پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چور نشے کا عادی ہے اور ریگولر چور ہے.