تھرپارکر میں مٹھی سول ہسپتال میں مزید 3بچے دم توڑ گئے

جمعرات 26 فروری 2015 15:18

تھرپارکر (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)غذائی قلت کے باعث مٹھی سول ہسپتال میں مزید تین بچے دم توڑ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 59 روز میں بچوں سمیت ایک سو بارہ افراد انتقال کر گئے تھر میں بچوں کی اموات کا تسلسل نہ رک سکا، مٹھی، ننگر پارکر، چھاچھرو، اسلام کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں قحط کی صورتحال مزید ابتر ہونے لگی غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے جمعرات کو مزید تین بچے زندگی کی بازی ہار گئے وزیراعلیٰ کی جانب سے 275 بچوں کے ورثا کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا تھاتاہم امدادی رقم تاحال نہیں مل سکی۔