اسلام آباد پولیس کی کارروائی ، 5منشیات فروش گرفتار ،آسلحہ اور منشیات برآمد

جمعرات 26 فروری 2015 15:08

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5منشیات فروش گرفتار کرلئے، گرفتار افراد سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، کارروائی میں اسلحہ و منشیات برآمد کر کے 5ملزم گرفتار کرلئے گئے، ملزمان نے ایک کلاشنکوف، دو پسٹل، تین کلو گرام چرس، 100بوتلیں شراب کی برآمد کرلی گئیں۔

متعلقہ عنوان :