اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمیوں کی سمری وزرات پٹرولیم کوارسال کر دی، پٹرولیم مصنوعات میں یکم مارچ سے اضافوں کا امکان

جمعرات 26 فروری 2015 15:04

اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمیوں کی سمری  وزرات پٹرولیم ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 فروری 2015 ء) : اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی جے کے تحت یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بتایا گیا ہے ، سمری کے مطابق یکم مارچ سے پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے 59 پیسے فی لیٹر ، ہائی اوکٹین میں 12 روپے 62 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے. جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.